50 ہزار کی ٹرانزیکشن کیلئے شناختی کارڈ استعمال کیا جائے، او آئی سی سی آئی
اسلام آباد( مہتاب حیدر)اووسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر8 نکاتی سفارشات پیش کی ہیں تاکہ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کیاجاسکے اور اس میں50 ہزار سے زائد کی نقد ٹرانزیکشن اور 5000 کے نوٹ کے خاتمے کےلیے شناختی کارڈ کے استعمال کی ضرورت کو شامل کیا گیا ہے۔
او آئی سی سی آئی 200 سے زائد بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں پر مشتمل ہے اور انہں نے ڈاکٹر شمشاد سے تحریری طور پر کہا ہے کہ تمباکوکی صنعت میں ایکسائز کی مد میں 80 ارب روپے کاٹیکس بچایاجارہا ہے۔صرف دو ملٹی نینشل کمپنیاں جن کے پاس مارکیٹ کا 60 فیصد شیئر ہے اور وہ تمباکو سے آنے والا99 فیصد ٹیکس ادا کرتی ہیں۔
ایک اور تجویز کے مطابق کافی ڈیٹا دستیاب ہے اور جس سے سروس سیکٹر کو ٹیکس کیاجاسکتا ہے ۔
نادرا کے سابق چیئرمین ڈاکٹر طارق نے ایک تفصیلی ڈیٹا کی بنیاد پر ٹیکس کا تجزیہ پیش کیاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ریونیو کے نئے ذرائع کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔