The news is by your side.

بھارتی میڈیا کی آئی سی سی پر دباؤ کی کوششیں: محمد رضوان کی غزہ کے شہداء کے نام ایوارڈ کو لے کر سیاسی ہنگامہ

محمد رضوان کی غزہ کے مظلوموں کے نام ایوارڈ کو لے کر بھارتی میڈیا کا ردعمل اور آئی سی سی کا موقف

0

بھارتی میڈیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تھی، جب پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ غزہ کے شہداء کے نام کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بیان میں بتایا کہ رضوان کی غزہ سے متعلق ٹوئٹ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

محمد رضوان نے آئی لینڈرز کے خلاف میچ کے بعد اپنا ایوارڈ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے نام کیا، جس پر بھارتی میڈیا نے شور مچایا اور آئی سی سی سے ایکشن لینے کی مطالبہ کی۔

بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گُپتا نے سوال کیا کہ کیا آئی سی سی کرکٹرز کو سیاسی بیانات دینے کی اجازت دیتی ہے؟ اور یاد دلایا کہ ورلڈکپ 2019 میں مہندرا سنگھ دھونی کو اپنے دستانے سے آرمی کا نشان ہٹانے کو کہا گیا تھا۔

پاکستانی مداحوں نے جواب دیا کہ دھونی نے فوجی دستانے میدان میں پہنے تھے، جبکہ رضوان کو سوشل میڈیا پر اپنی رائے دینے کا حق ہے۔

بھارت میں حکومت اسرائیل کی حمایت کرتی ہے، جبکہ بعض بھارتی اداکاروں کو فلسطینیوں کی حمایت پر دھمکیاں دی جارہی ہیں

ایک تبصرہ چھوڑ دو