The news is by your side.

غزہ میں امدادی سامان کے قافلے آج داخل ہوں گے

0

اسرائیلی بمباری کے شکار غزہ میں امدادی سامان کے قافلے آج داخل ہوں گے، پہلے قافلے میں بیس ٹرک شامل ہیں جبکہ 100 ٹرک قطار میں موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے پاک فوج اوراین ڈی ایم اے کی امدادی اشیا کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے مصر روانہ کردی گئی ہے جہاں رفح کراسنگ کھلنے کے بعد امدادی اشیاء غزہ میں داخل ہو سکیں گی۔

پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے روانہ کیے امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن دوائیں شامل ہیں۔

وینزویلا سے 30 ٹن امداد مصر پہنچ گئی جبکہ روس کی جانب سے بھی غزہ کیلئے انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں پینے کا پانی ختم ہوچکا ہے، بچے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں لوگ اسرائیلی فوج کے حملے سے نہيں مرے تو آلودگی اور وبائی امراض سے مر جائيں گے۔

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو