پاکستان میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی
اس سال پاکستان میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق بدقسمتی سے لوگوں میں آگاہی کی کمی اور حکومت کی عدم توجہی سے 30 فیصد بچوں کو مکمل حفاظتی ٹیکے نہیں لگتے۔
کراچی کے تقریباً ہر ضلع سے پولیو واٸرس کے سیمپلز ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر کے کئی بچے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں جو یقیناً ایک خطرناک مسئلہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو واٸرس کے مکمل خاتمے کے لیے عوام کو مکمل ویکسینیشن سے متعلق شعور و آگاہی فراہم کرنا لازمی ہے جبکہ پولیو وائرس سے نجات کیلئے آلودہ اور گندے پانی کا مسئلہ بھی حل کرنا ہوگا۔