The news is by your side.

والدین سے شرارتی بچوں کیلئے اضافی پیسے وصول کرنیوالا ریسٹورنٹ

0

جورجیا کا ایک ریسٹورنٹ اپنے ان تمام صارفین سے بِل میں اضافی چارجز وصول کرتا ہے جن کے ساتھ شرارتی بچے موجود ہوں۔

اس حوالے سے ریسٹورنٹ کے مالک ٹم ریکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے یہ پالیسی کورونا وباء کے پھیلاؤ کے دوران متعارف کروائی تھی۔

ریسٹورنٹ کے مینیو میں اس پالیسی کے بارے میں کچھ اس طرح سے لکھا ہے کہ یہ نوٹ ان والدین کے لیے جن کے بچے بڑے ہیں۔

نوٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’عزت نہیں تو کوئی خدمت نہیں‘ یعنی ریسٹورنٹ کے ماحول میں اپنے شرارتی بچوں کو سنبھالیں ورنہ نتائج کے ذمے دار آپ خود ہوں گے۔

مینیو میں واضح طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ شرارتی بچوں کے والدین سے جرمانہ یعنی بِل میں اضافی چارجز وصول کیے جائیں گے۔

تاہم کائل لینڈمین نامی ایک صارف نے بتایا ہے کہ میرا بِل زیادہ آیا تو پوچھنے پر معلوم ہوا کہ ریسٹورنٹ نے میرے بچوں کے شرارتی ہونے کی وجہ سے میرے بل میں 50 ڈالرز کے اضافی چارجز لگائے ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو