The news is by your side.

فضا علی اور ندا یاسر سمیت دیگر شوبز شخصیات کا بجلی کا بل کتنا آیا؟

0

پاکستان میں حالیہ دنوں میں ناصرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا بلکہ اشیائے خوردونوش اور پیٹرول بھی مہنگا ہوا جس سے عوام پریشان ہے اور اب شوبز شخصیات نے بھی اپنے گھر آنے والے بجلی کے بلوں سے متعلق بتایا۔

 

نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ندا یاسر، فضا علی، سعدیہ امام اور نادیہ خان خود اپنے بجلی کے بھاری بلوں کی تفصیلات بتارہی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ان کے گھر میں بیک وقت 2 اے سی لازمی چل رہے ہوتے ہیں۔

 

اس کے علاوہ سعدیہ امام نے پیٹرول کے اخراجات کے حوالے سے کہا کہ میری گاڑی صرف  بیٹی کو اسکول چھوڑنے اور لے جانے کے لیے ہی باہر جاتی ہے۔

 

سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ وہ ہر ہفتے اپنی گاڑی میں 40 سے زائد لیٹر پیٹرول ڈلواتی ہیں، کچھ ماہ قبل جو 5 سے 6 ہزار روپے کا پیٹرول ڈلواتی تھیں اب ساڑھے 10 ہزار روپے کا پیٹرول ڈلواتی ہیں۔

 

گھر کے بجٹ کے حوالے سے سعدیہ امام نے کہا  کچھ ماہ قبل جو گھر کا سامان 45 سے 50 ہزار روپے میں خریدتی تھی، اب وہ 75 ہزارروپے تک بڑھ گیا ہے۔

 

ندا یاسر:

مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ اگست میں ان کی فیملی آدھے مہینے گھر میں تھی ہی نہیں پھر بھی بجلی کا بل ایک لاکھ روپے آیا، انہوں نے بتایا کہ وہ گھر میں دن کے اوقات میں اے سی استعمال نہیں کرتیں، رات کو پوری فیملی ایک کمرے میں سوتی ہے اور صرف ایک اے سی استعمال ہوتا ہے۔

ندا کے مطابق وہ بھی گھر میں سولر سسٹم لگوانے کا سوچ رہی ہیں لیکن سولر بہت زیادہ مہنگا ہوگیا ہے، جو پہلے آٹھ لاکھ کا تھا، پھر 15 کا ہوا، اب سنا ہے 22 یا 25 لاکھ کا ہوگیا ہے۔

پیٹرول سے متعلق سوال پر ندا یاسر نے کہا کہ ان کے گھر میں 4 گاڑیاں تھیں، پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد انہوں نے دو گاڑیاں فروخت کر دیں، کچھ روز قبل انہوں نے 25 ہزار روپے میں فُل ٹینک پیٹرول ڈلوایا تھا جسے وہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔

فضا علی:

ماڈل و اداکارہ فضا علی نے بتایا کہ اے سی نہ چلانے کے باوجود ان کے گھر کا بجلی کا بل 67 ہزارروپے آیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی کا بل کم کرنے کے لیے گھر میں سولر شیٹ یا سولر پینل لگوائیں، پوری دنیا اسی سسٹم پر چل رہی ہے۔

نادیہ خان:

میزبان نادیہ خان نے اپنے گھر کے بجلی کے بل سے متعلق بتایا کہ گزشتہ ماہ وہ 3 ہفتے پاکستان میں نہیں تھیں اس کے باوجود ان کے بجلی کا بِل 75 ہزار روپے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے مہینے گھر میں نہ ہونے کے باوجود اتنا زیادہ بل آیا ہے تو میرے خیال میں اس ماہ شاید ڈیڑھ کروڑ بِل آئے گا۔

 

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو