مداحواں کا انٹظار ختم، سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا پہلا گانا جاری
بالی ووڈ کے بھائی جان، اداکار سلمان خان کے مداحوں کا انتظار اب ختم ہو گیا، معروف گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں سلمان خان کے لیے گایا گیا ’ٹائیگر 3‘ کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا پہلا گانا ’لیکے پربھو کا نام‘ مداحوں کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اداکار سلمان خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے گانے کا ٹیزر شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ امید ہے کہ آپ لوگوں کو یہ گانا ضرور پسند آئے گا۔
اس سے قبل کترینہ کیف نے بھی سلمان خان کے ساتھ گانے کی شوٹنگ کا تجربہ شیئر کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ ڈانس کرنا ہمیشہ حیرت انگیز ہوتا ہے، لیکے پربھو کا نام کی شوٹنگ کے دوران میں نے کئی لمحات کو اپنے ذہن نشین کر لیا ہے۔
اس گانے میں مداح معروف بھارتی گلوکارارجیت سنگھ کی آواز سے محظوظ ہوں گے، گانے کو پریتم چکرورتی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ مشہورِ زمانہ تنازع کے اختتام کے بعد سلمان خان کے لیے گلوکار ارجیت سنگھ کا پہلا گانا ہے۔
فلم ’ٹائیگر 3‘ 12 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، جو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔