وکی اور کترینہ نے ایک ساتھ فلم کرنے کی پیشکش کیوں قبول نہیں کی؟
بالی ووڈ اسٹار وکی کوشل کا کہنا ہے کہ انہیں اہلیہ کترینہ کیف کے ہمراہ فلم کرنے کی کئی پیشکشیں ہوئیں لیکن ہم نے ان میں سے کوئی قبول نہ کی۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وکی کا کہنا تھا کہ درست بات یہ ہوگی کہ ہمیں فلم میں اس لیے کاسٹ کیا جائے کہ ہم اس میں فٹ بیٹھتے ہوں، اس لیے نہیں کہ لوگوں کو ہمیں ایک ساتھ دیکھنے کیلئے تجسس ہے۔
قبل ازیں ایک انٹرویو میں وکی نے کہا تھا کہ کترینہ کیف میری سب سے بڑی نقاد ہیں، یہ بالکل گولی کی طرح سیدھی تنقید کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم گھر پر اسکرپٹس سے متعلق بات کرتے ہیں لیکن زیادہ سنجیدگی سے نہیں۔
وکی نے کہا کہ ہم شوٹنگ پر بات کرتے ہیں کہ کیسی رہی، کام کے متعلق ہم سرسری بات ہی کرتے ہیں، گھر کو دفتر نہیں بناتے۔