The news is by your side.

ایف بی آر اور آئی ایم ایف مذاکرات کی اندرونی کہانی

0

فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا کہ راوں سال مزید 12 لاکھ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا چکا ہے اور مزید 10 لاکھ افراد کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ میں بتایا کہ 10 لاکھ افراد کا ڈیٹا کاروباری لین دین اور بینک ریکارڈ سے لیا گیا ہے، اب 10 لاکھ افراد کو نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو