The news is by your side.

ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں سستا

0

امریکی ڈالر آج کاروبار کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا ہے۔

ڈالر 1 روپے 79 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 279 روپے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے اضافے سے 49 ہزار 703 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 49 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو