The news is by your side.

اردوان کا سخت بیان: اسرائیل کا ترکیہ سے سفارتی تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کا اعلان

0

اسرائیل کو غزہ میں جارحیت پر تنقید بھی بُری لگنے لگی اور ترکیہ کی جانب سے سخت بیانات پر اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن بھڑک اٹھے۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف استنبول میں فلسطین ریلی ہوئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور فلسطینیوں سے متعلق اپنی آواز عالمی برادری تک پہنچائی۔

استنبول کی فلسطین ریلی سے ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کیا اور اسرائیل کی بربریت پر شدید تنقید کی۔

ترک صدر کی تقریر پر اسرائیلی وزیرخارجہ بھڑک اٹھے اور ترکیے سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا کہنا ہے کہ ترکیہ سے آنے والے سنگین بیانات پر اپنے کچھ سفارتی عملے کو واپس بلایا ہے۔

انہوں نے علان کیا کہ اسرائیل اور ترکیہ کے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لیں گے۔

خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے استبول میں فلسطین ریلی سے خطاب میں مغربی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ یوکرین میں مرنے والوں کے لیے آنسو بہاتے ہیں لیکن غزہ کے بچوں کے لیے آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟

ایک تبصرہ چھوڑ دو