اکشے کمار 14 فلاپ فلموں کے بعد بھی کیسے بنے سپر اسٹار؟
اکشے کمار کا کینیڈا جانے اور بھارتی شہریت حاصل کرنے کا دلچسپ انکشاف۔
ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے فلمی کیرئیر کے چیلنجنگ دور کا ذکر کیا، جب اُن کی ماضی میں 14 فلمیں مکمل طور پر ناکام ہوئی تھیں۔
اکشے کمار نے بتایا کہ اُن کا یہ دور بہت مشکل سے گزرا، جب اُن کی فلمیں بار بار ناکام ہو رہی تھیں اور اُن کو محسوس ہوا کہ شاید وہ بالی ووڈ میں مزید کامیاب نہ ہو سکیں۔ اسی دوران، اُن کے ایک قریبی دوست نے اُنہیں کینیڈا جانے کا مشورہ دیا، جہاں اُن کا ارادہ تھا کہ وہ کچھ نیا کاروبار شروع کریں۔
لیکن قسمت کا چکر پھر گیا، اور اُن کی دو فلمیں جو بھارت میں ریلیز ہوئی، وہ دونوں بڑی کامیاب ہوئیں۔ اس کامیابی کے بعد، اکشے کمار کو بھارت میں فلموں کی بڑی تعداد میں پیشکشیں ملیں اور وہ فوراً واپس بھارت لوٹے۔
اکشے کمار نے اپنی کینیڈین شہریت کے حوالے سے بھی بات کی، اور بتایا کہ جب وہ کینیڈا گئے تھے تو اُنہوں نے وہاں کی شہریت حاصل کی، لیکن جب وہ بھارت واپس آئے تو اُنہیں بھارتی شہریت بھی دی گئی-