بھارت کی معروف اداکارہ شہناز گل اسپتال داخل
معروف بھارتی اداکارہ اور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کی مقبول امیدوار شہناز گل اپنی نئی فلم کی ریلیز کے کچھ دن بعد ہی اسپتال میں داخل ہوگئیں۔
شہناز گل کی نئی فلم ‘تھینک یو فار کمنگ’ 6 اکتوبر کو ریلیز کی گئی ہے جس میں ان سمیت اداکارہ بھومی پاڈنیکر، انیل کپور، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کوشا کپیلا اور شبانی بیدی مختلف کرداروں میں دکھائی دیں گی۔
سوشل میڈیا پر شہناز کی انسٹاگرام پر لائیو کی جانے والی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی لیکن اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام لائیو میں کہا ‘سب کا وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے، میرے ساتھ یہی ہوا، میرا وقت پھر آئے گا، میں نے سینڈویچ کھالیا تھا جس کے باعث مجھے فوڈ انفیکشن ہوگیا’۔
شہناز نے مداحوں کو بھی خبردار کیا کہ باہر کے کھانے سے پرہیز کریں اور بہت دیکھ بھال کر چیزیں کھائیں کیونکہ موسم کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ اور ویڈیوز بھی وائرل ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ انیل کپور اور ان کی بیٹی پروڈیوسر ریا کپور بھی شہناز سے اسپتال میں ملاقات کے لیے آئے۔
شہناز گل کے مداح اداکارہ کے لیے جلد صحتیابی کی دعائیں کررہے ہیں۔