The news is by your side.

پی آئی اے ملکی و غیرملکی فضائی آپریشن میں دیگرائیرلائنز سے پیچھے رہ گئی

گیلپ پاکستان سروے میں پی آئی اے کی فضائی آپریشنوں میں دیگر ایئر لائنز سے پیچھے رہ گئی

0

پی آئی اے کراچی: گیلپ پاکستان سروے میں بھی پی آئی اے کی ملکی اور غیرملکی فضائی آپریشنوں میں دیگر ایئر لائنز سے پیچھے رہ گئی ہے۔

سروے کے مطابق، انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کے بروقت روانگی کے معاملے میں ایئر لائن سیال پہلے نمبر پر تھی، سرین دوسرے نمبر پر، پی آئی اے تیسرے نمبر پر، اور ایئر بلو چوتھے نمبر پر تھی۔

اندرون ملک پروازوں کی بروقت روانگی کے تناظر میں ایئرسیال پہلے نمبر پر تھی، ائیر بلیو دوسرے نمبر پر، فلائی جناح تیسرے نمبر پر، سرین چوتھے نمبر پر تھی، جبکہ قومی ایئرلائن پانچویں نمبر پر تھی۔

گیلپ سروے کا انعقاد پانچ پاکستانی ایئرلائنز کے مابین کیا گیا، جس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صرف اندرون ملکی فضائی آپریشن کے تناسب میں بھی پی آئی اے پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب آخری نمبر پر تھا-

ایک تبصرہ چھوڑ دو