The news is by your side.

کراچی میں منگل کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

منگل کو کراچی میں موسمی تبدیلی کی پیشگوئی: ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

0

کراچی: محکمہ موسمیات نے منگل کو شہر قائد میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب منگل کو شہر میں ہلکی بارش، بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں دیہی سندھ میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگیا، جس کے سسٹم کے اثرات وسطی اور بالائی سندھ تک پھیلنے کا امکان ہے، کراچی میں 17 اکتوبر کو ہلکی بارش اور بونداباندی ہونے کی توقع ہے۔ کراچی کے علاقہ حیدرآباد، بدین، ٹھٹھ، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ کے اضلاع میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، جامشورو، قمبرشہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد سمیت دیگر اضلاع میں 16 سے 17 اکتوبر کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آج (اتوار) کو شہر کا موسم گرم و مرطوب جبکہ پیر کو مطلع صاف اور جذوی ابر آلود ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ ہفتے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ ہوا، دیہی سندھ میں سب سے زیادہ پارہ ضلع دادو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو