The news is by your side.

پاکستان کے تجارتی خسارے میں 35 فیصد کمی

0

نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ تجارتی خسارے میں 35 فیصد کمی ہوئی ہے۔

گوہر اعجاز نے تجارتی پیشرفت پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر میں برآمدات میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا اور 4.5 فیصد تجارتی خسارے میں کمی ہوئی۔

گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ رواں سال جولائی تا اکتوبر برآمدات 0.66 فیصد بڑھیں اور درآمدات 18.5 فیصد کم ہوئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی بین الاقوامی تجارت میں بہتری کے لیے حکومت پُرعزم ہے، درآمدات بڑھنے کے باوجود تجارتی خسارے میں کمی ہوئی۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو