The news is by your side.

پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پاگئے

0

قومی ایئرلائن پی آئی اے اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان معاملات طے پاگئے، پی آئی اے نے پی ایس او کو 48 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ایس او کو باقی واجبات کی ادائیگی کا شیڈول بھی طے پاگیا۔

پی ایس او نے مدینہ پرواز پی کے 747 سمیت پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن سپلائی شروع کردی ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے کی لاہور سے مدینہ منورہ کی پرواز پی کے 747 کئی گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے۔

مسافروں نے شکایت کی ہے کہ طیارے کے اے سی بند ہیں، ایک گھنٹہ سےطیارے میں بیٹھے ہیں، پرواز روانہ نہیں ہورہی۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو