کراچی ایئرپورٹ پر مسقط سے اسلام آباد کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
مسقط سے آسلام اباد آںے والی عمان ایئر کی پرواز میں مسافر کے انتقال پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائی 345 نے مسقط سے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد کے لیے ٹیک اپ کیا۔
بوئنگ 737 طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہوشاب کے قریب تھا کہ طیارے میں موجود ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔
ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ اور ہدایت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا۔
پرواز کو ہنگامی طور پر صبح 5 بج کر 36 منٹ پر کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی لینڈنگ کے بعد معائنہ کرنے پر ڈاکٹروں نے بشارت نامی مسافر کی موت کی تصدیق کر دی۔
بعد ازاں آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے تعلق رکھنے والے مسافر بشارت کی میت کراچی ایئر پورٹ پر ایئر لائن کے عملے کے حوالے کر دی گئی۔
پرواز دیگر مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہو گئی۔