The news is by your side.

بنگلا دیش: ڈینگی وائرس انتہائی خطرناک وباء بن گیا

0

بنگلا دیش میں ڈینگی وائرس انتہائی خطرناک وباء کی صورت اختیار کر گیا جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

بنگلا دیش کے مقامی ہیلتھ افسران کا کہنا ہے کہ ملک میں وائرس کی موجودہ صورت کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتِ حال کے لیے تیاری نہیں تھی جس وجہ سے وائرس انتہائی خطرناک ہو چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دش میں غیر معمولی مون سون سیزن، طویل عرصے تک کھڑا برساتی پانی اور گندگی کو مچھروں کی بہتات کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت اب تک ڈینگی کی یہ سب سے خطرناک صورتِ حال ہے جس میں حالیہ ہفتوں میں تقریباً ایک ہزار لوگ جان سے جا چکے ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو