The news is by your side.

سعودیہ کا تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے میں توسیع کا اعلان

0

ریاض: سعودی عرب نے تیل کی روزانہ پیداوار کو مزید 3 مہینوں کے لئے بڑھا کر 10 لاکھ بیرل فی دن کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق، سعودی عرب خام تیل کی روزانہ پیداوار میں دسمبر تک رضاکارانہ کٹوتی کرے گا۔

سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ اکتوبر، نومبر، اور دسمبر میں خام تیل کی پیداوار تقریباً روزانہ 90 لاکھ بیرل ہوگی۔

ایک عرب میڈیا کی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں یہ کمی دسمبر 2024 کے اختتام تک جاری رہے گی، یہ کمی مملکت کی جانب سے اپریل میں اعلان کردہ رضاکارانہ کمی کے علاوہ ہے۔

 

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو