شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟
بالی وُڈ میں ’کنگ خان‘ کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی ہے اور اس نے پہلے ہی دن باکس آفس پر 65 کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔
’لائف سٹائل ایشیا‘ کے مطابق شاہ رخ خان نے اٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کام کرنے لیے 100 کروڑ انڈین روپے بطور معاوضہ لیا ہے جبکہ فلم کی کمائی کی 60 فیصد رقم بھی کنگ خان کے حصے میں آئے گی۔
اطلاعات کے مطابق ’جوان‘ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریامانی نے دو کروڑ انڈین روپے بطور معاوضہ کیا ہے۔
اس فلم میں اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کو بھی خصوصی مگر مختصر کردار دیا گیا ہے اور انہوں نے یہ فلم کرنے کے 15 کروڑ انڈین روپے بطور معاوضہ لیا ہے۔
اگر ’جوان‘ کی کہانی کی بات جائے تو یہ اچھائی اور برائی کے درمیان فرق کی کہانی ہے جس کے ذریعے معاشرے میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ اس فلم میں شاہ رخ خان کئی روپ دھارے ہوئے ہیں۔