The news is by your side.

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا

0

2023 کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا جو پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔

سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہےاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے۔

اس سے قبل 5 مئی 2023 کو پینمبرل چاند گرہن ہوا تھا۔

پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے اور اس کا مشاہدہ مشکل ہوتا ہے۔

مگر 28 اکتوبر کو جزوی چاند گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ کرنا ممکن ہوگا۔

چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 28 اکتوبر کو رات 11 بجکر 01 منٹ پر شروع ہوگا اور رات کے 01 بجکر15 منٹ پر عروج کو پہنچے گا۔

چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کو رات 03 بجکر 36 منٹ پر ہوگا۔

چاندگرہن پاکستان کے ساتھ ساتھ سمیت ایشیا، روس، یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھاجاسکےگا۔

سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے کسی قسم کی احتیاط کی ضرورت نہیں ہوتی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 14 اکتوبر کو رواں سال کا آخری سورج گرہن بھی ہوا تھا۔

سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ملکوں، جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحرہندکے علاقوں میں دیکھا گیا۔

اس سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام دیا گیا تھا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اس سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام اس لیے دیا گیا کیونکہ اس دوران چاند سورج کو اپنے پیچھے مکمل چھپانے میں ناکام رہا تھا، اس لیے سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دیا جیسے کوئی آگ کا چھلا ہو۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو