The news is by your side.

سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا

0

سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14اکتوبر کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا، رات 10 بجکر 59 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ممالک ، وسطی کولمبیا اور شمالی برازیل میں بھی اس کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو