حماس اسرائیل کشیدگی: سعودی وزیرِ خارجہ کو برطانوی ہم منصب کا فون
اسرائیل فلسطین صورتِ حال پر سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی نے ٹیلی فون کیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ اور گرد و نواح میں فوجی کشیدگی کم اور خطے میں تصادم روکنے کی ضرورت پر گفتگو ہوئی۔
سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ کے درمیان فلسطینی عوام کے مسئلے پر منصفانہ اور غیرجانبدارانہ حل کی تلاش کے لیے بات چیت ہوئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شہریوں کے تحفظ اور عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنے پر بات چیت کی۔