غزہ میں رپورٹنگ کے لیے نیوز آرگنائزیشنز کا اسرائیل اور مصر کو خط
غزہ میں اسرائیلی حملے چھٹے ہفتے میں داخل ہوگئے، غزہ میں رپورٹنگ کے لیے11 نیوز آرگنائزیشنز نے اسرائیل اور مصر کو خط لکھ دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیوز آرگنائزیشنز نے یہ خط اسرائیلی وزیراعظم اور مصری صدر عبدالفتح السیسی کے نام لکھا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے حالات کی غزہ کے اندر سے رپورٹنگ ہونا ضروری ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں مسلسل 38 ویں روز بھی اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری ہے جس سے شہداء کی تعداد 11 ہزار 240 سے زیادہ ہوگئی ہے۔