around.pk
Saturday, 21 November 2026
☀ کراچی 21°☀ لاہور 15°☀ اسلام آباد 13°
کھیل

شاداب خان کو امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا مظاہرہ کرنا مہنگا پڑ گیا

ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو امپائر کے فیصلے پر ناراضی ظاہر کرنے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

around.pk·16 Nov 2026

ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے 15ویں میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو امپائر کے فیصلے پر ناراضی ظاہر کرنے پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ میچ جمعہ کے روز شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں یو اے ای بلز اور عربین ایسز کے درمیان کھیلا گیا، جس میں شاداب نے 14 گیندوں پر 22 رنز بنائے تاہم ان کی ٹیم کو 8 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واقعے کے مطابق شاداب خان امپائر کے ایک فیصلے سے ناخوش دکھائی دیے۔ ان کا خیال تھا کہ باؤنسر کو وائیڈ قرار دیا جانا چاہیے تھا، لیکن امپائر نے ایسا نہیں کیا۔ اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی نے اپنا بیٹ زمین پر دے مارا، جسے امپائر کے فیصلے سے اختلاف اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

ابوظہبی ٹی 10 لیگ انتظامیہ کے مطابق شاداب خان ضابطہ اخلاق کے لیول ون کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، جو میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضی ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔

شاداب خان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے عائد کردہ سزا قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ اس میچ میں یو اے ای بلز کو عربین ایسز کے ہاتھوں 8 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد دفاعی چیمپئن یو اے ای بلز پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

اب تک کی کہانی ابوظہبی ٹی 10 لیگ

  1. ابوظبی ٹی 10 لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت کی راہ ہموار، پی سی بی اور منتظمین میں معاملات طے
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
ابوظبیابوظہبی ٹی 10 لیگشاداب خانیو اے ای بلزعربین ایسزشیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں