پنجاب میں پنچایت نظام کی بحالی کا ڈرافٹ تیار، وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری
پنجاب حکومت نے پنجاب پنچایت ایکٹ 2026 کا مجوزہ ڈرافٹ تیار کر کے عوام سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ اس قانون کے تحت دیوانی، خاندانی اور جائیداد کے تنازعات پنچایت کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
پنجاب حکومت نے صوبے میں پنچایت نظام کو قانونی طور پر بحال کرنے کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ 2026 کا مجوزہ ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، جس کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منظوری دے دی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ نے منظوری کے بعد یہ ڈرافٹ عوام کی تجاویز کے لیے جاری کر دیا ہے۔
مجوزہ قانون کے تحت ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر ایک یا ایک سے زائد پنچایتیں مقرر کر سکیں گے۔ پنچایت کے ارکان میں ریٹائرڈ ججز، ریٹائرڈ فوجی افسران، ریٹائرڈ سرکاری افسران، وکلا، اساتذہ اور علمائے کرام شامل ہو سکتے ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر کو تقرری، نگرانی اور برطرفی کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کسی ایسے معزز شخص کو بھی پنچایتی مقرر کر سکیں گے جو علاقے میں اچھی شہرت اور اعتماد رکھتا ہو۔
پنچایت نظام کے تحت دیوانی، خاندانی، گھریلو، ہمسایوں کے درمیان تنازعات، جائیداد، زمین کی حدود، قبضے، کاروباری معاملات اور مالی لین دین سے متعلق تنازعات حل کرائے جا سکیں گے۔ پنچایت کو فریقین کی رضامندی سے ثالثی اور مصالحت کا اختیار حاصل ہوگا اور اسے 15 دن کے اندر تنازع کے تصفیے کی کوشش کرنی ہوگی۔ پنچایت فریقین کی رضامندی کے بغیر کسی معاملے کی کارروائی یا فیصلہ نہیں کر سکے گی۔
پنچایتی کی مدت تین سال ہوگی اور تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں اسے دوبارہ مقرر کیا جا سکے گا۔ حکومت نے عوام سے اس ڈرافٹ پر تجاویز طلب کی ہیں تاکہ قانون سازی کے عمل کو شفاف اور جامع بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں پنچایت نظام کی بحالی سے مقامی سطح پر تنازعات کے تیز اور مؤثر حل کی راہ ہموار ہوگی، جس سے عدالتوں پر بوجھ کم ہونے کی توقع ہے۔
اب تک کی کہانی ڈپٹی کمشنر
- پنجاب میں پنچایت نظام کی بحالی: وزیراعلیٰ مریم نواز نے مجوزہ ڈرافٹ کی منظوری دے دی
- پنجاب میں پنچائیت نظام کی اصولی منظوری: مریم نواز کا بڑا فیصلہ
- وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت: دورے کے دوران سیکیورٹی کے نام پر دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کی جائیں
- وی آئی پی دورے کی وجہ سے امتحان ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم برطرف









