کراچی: نیوی اہلکار کے قتل میں مطلوب تین ملزمان گرفتار، دو زخمی
منگھوپیر پولیس نے سعید آباد میں نیوی اہلکار محمد ندیم کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں دو پولیس مقابلے میں زخمی ہوئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
کراچی کے علاقے سعید آباد میں نیوی اہلکار محمد ندیم کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان کو منگھوپیر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق یہ کارروائی اجتماع گاہ روڈ پر خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں ملزمان کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔
پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ دونوں طرف سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن میں دو زخمی بھی ہیں۔ زخمی ملزمان کی شناخت راجہ ولد پریم عرف جان محمد اور شارق عرف شہریار ولد رسول احمد کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرا ملزم صابر شاہ ولد اختر شاہ ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول، ایمونیشن اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی تحویل میں لیے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ تیسرے ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے اور نیوی اہلکار کے قتل کے مقدمے میں ان کے کردار اور دیگر ممکنہ ساتھیوں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
اب تک کی کہانی منگھو پیر
- کراچی میں سندھ رینجرز کی کارروائی، ڈکیتی گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی میں پولیس کارروائیاں: سات ملزمان گرفتار، دو زخمی









