حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
راولپنڈی پولیس نے حنا جاوید قتل کیس کی تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کرا دیا، جس میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم جبکہ سسر اور شوہر کو خانہ نمبر 2 میں رکھا گیا ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
راولپنڈی پولیس نے حنا جاوید قتل کیس کی تفتیش تقریباً تین ماہ میں مکمل کرتے ہوئے چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دیا ہے، جبکہ مقتولہ کے سسر علی اصغر اور شوہر فیصل اصغر کے نام خانہ نمبر 2 میں شامل کیے گئے ہیں۔
یہ واقعہ 20 اگست کو راولپنڈی میں پیش آیا تھا، جب حنا جاوید کی لاش ان کے گھر کے واش روم سے ملی تھی۔ راولپنڈی کے نو تعینات سی پی او سردار غیاث گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سول لائنز پولیس نے مقدمے کی تفتیش مکمل کر لی ہے اور ان کی ہدایت پر چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ اور لاش سے حاصل کیے گئے 17 نمونوں کا ڈی این اے گھریلو ملازم ذیشان سے میچ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ مقتولہ کے ناخنوں سے بھی ذیشان کا ڈی این اے ملا، اور مبینہ زیادتی کی تفتیش کے دوران لاش سے ملنے والے اسپرم کے نمونے کا ڈی این اے بھی ذیشان سے ہی میچ ہوا۔ انہی فرانزک نتائج کی بنیاد پر پولیس نے ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش میں حنا جاوید کے سسر علی اصغر اور شوہر فیصل اصغر کے خلاف کوئی اہم شواہد سامنے نہیں آئے، جس کی وجہ سے ان کے نام چالان کے خانہ نمبر 2 میں رکھے گئے ہیں۔ تاہم پولیس نے دونوں کو بے گناہ قرار نہیں دیا اور ان کے کردار کا حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔ ذیشان کے موبائل فون سے ملنے والی حنا جاوید کی تصاویر بھی چالان کا حصہ ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام ملزمان کی ڈی این اے رپورٹس، موبائل فونز کا کال ریکارڈ اور فرانزک رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی گئی ہیں۔ چالان کے ساتھ حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور لاش کے ابتدائی معائنے کی تفصیل بھی جمع کرائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حنا جاوید کے اہل خانہ پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں، تاہم ان کے تحفظات کے باوجود پولیس نے چالان جمع کرا دیا ہے۔ اب مقدمے کے شواہد عدالت کے سامنے ہیں اور مزید قانونی کارروائی کا انحصار عدالتی فیصلے پر ہوگا۔
اب تک کی کہانی راولپنڈی پولیس
- راولپنڈی پولیس میں جعلی ای میل کے ذریعے افسران کی کارکردگی رپورٹس بنانے کا انکشاف
- ربیعہ احسن قتل کیس: شوہر کی گرفتاری کے بعد ساتھی میزبان کا بیان، پولیس تفتیش جاری
- راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، 1804 سپلائرز گرفتار








